پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ خیبر پی کے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیان پر ردعمل میں مشیر خزانہ خیبر پی کے مزمل اسلم نے کہا کہ شاید میاں صاحب کو اندازہ نہیں خیبر پی کے کا صحت کارڈ پنجاب میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ خیبر پی کے کا شہری پاکستان بھر میں صحت کارڈ پر علاج کرا سکتا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ قرض سے اورنج لائن، میٹرو اور موٹر وے لگانا کون سی بڑی بات ہے، میاں صاحب اپنا لگایا ہوا ایک منصوبہ بتا دیں جس کا قرض آپ نے اتارا ہو۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب 1990 کے دور سے نکلیں اب دنیا بدل گئی ہے۔
میاں صاحب اپنا کوئی منصوبہ بتا دیں جس کا قرض آپ نے اتارا ہو: مشیر خیبر پی کے
Oct 03, 2024