ہائیکورٹ:پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

Oct 03, 2024

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔محمد خان بھٹی کی ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں درخواستِ ضمانت منظور ہوئی ہے۔عدالت نے 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی ہے۔

مزیدخبریں