اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متوفی ملازم کے بیٹے کی ایک ماہ میں تقرری کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف فہیم احمد کی درخواست منظور کر لی ہے۔ فہیم احمد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف "متوفی ملازمین" کے کوٹے پر تقرری نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ 1999ء میں والد کی وفات کے وقت شکایت کنندہ کی عمر صرف 6 سال تھی اور شہری نے 2005ء کی پالیسی کے تحت عمر پوری ہونے کے بعد تقرری کی درخواست دی تھی۔ پالیسی متعارف ہونے سے قبل فہیم احمد تعینات ہونے کا اہل نہیں تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دعویٰ موجودہ کیس میں قانونی طور پر درست نہیں۔ محتسب نے بدانتظامی ثابت نہ ہونے پر درخواست مسترد کردی۔