بے لگام مہنگائی کو لگام نواز لیگ ہی ڈالے گی: عارف سندھیلہ 

Oct 03, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے تینوں ادوار میں بے لگام مہنگائی کو لگام ڈالی گئی۔ اب بھی نواز لیگ ہی مہنگائی کا خاتمہ کرے گی اور عوام کو مثالی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ (ن) لیگ کے ادوار میں جتنی ترقی ہوئی اس کی  75 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے۔ میاں نواز شریف کے ویژن کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا لیکن سازشی عناصروں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہوئی مگر پارٹی قیادت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گی۔

مزیدخبریں