اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں احتساب عدالت سے بریت درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں میں نیب کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نیب کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس عمران، بشریٰ کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Oct 03, 2024