بہاولپور(نامہ نگار)سینیٹر وصدرجنوبی پنجاب عون عباس نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے ماسک پہن رکھاتھا جبکہ سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے دھوتی کرتااورپگڑی باندھ رکھی تھی پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے عہدہ دارن وہ کارکنان انتظامیہ کوچکمہ دیکر شہرکے مختلف علاقوں جس میں ویلکم چوک ماڈل ٹائون اے دوبئی چوک سمیت دیگرعلاقے شامل تھے میں احتجاجی ریلیاں نکالتے رہے جس میں شہریوں کی بھی کثیرتعدادشریک تھی۔