پی ٹی آئی کو دبانے کیلئے حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی:ریحانہ ڈار

Oct 03, 2024

سیالکوٹ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کو دبانے کیلئے جس طرح بے دریغ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔پنجاب میں بد ترین فسطایت نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔ نہتے شہریوں پر ظلم کی ہر حد پار ہو رہی ہے۔ سیاسی ایلیٹ میں شامل دو خاندان ہر قیمت میں اپنا وہ اقتدار بچانا چاہتے ہیں جو عوام نے انہیں دیا ہی نہیں۔ریحانہ امتیاز ڈار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، شعیب اقبال ہرڑ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر صاجنرادہ حامد رضا ،سٹی صدر میاں اعجاز جاوید،چوہدری محمد الطاف ودیگر موجود تھے۔ پی ٹی آئی سے اس کا مینڈیٹ چھینا گیا،امیدواروں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا جس کے تدارک تک ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔ 

مزیدخبریں