راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے نادرا کا محفوظ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے لیے انٹرایکٹو ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم کو قابل ستائش قرار دیا۔ قبل ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے گورنر پنجاب کو ایچ ای سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعدازاں گورنر پنجاب سے صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے ملاقات کی۔ سردار سلیم حیدر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
گورنر پنجاب کا نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ
Oct 03, 2024