لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ہیلتھ ٹورازم،ادویات سازی،زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔باہمی اشتراک کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور فوکل پرسنز مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
شافع حسین کا دورہ ایرانی قونصلیٹ ‘قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات
Oct 03, 2024