لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے تجربے کار بیٹر بابر اعظم کی جانب سے ون ڈے ٹیم کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا نہیں کہا گیا تھا، گیری کرسٹن ون ڈے میں بابر اعظم کو کپتان دیکھنا چاہتے تھے، بابر اعظم کھلاڑیوں سے دوری ہونے اور قدر نہ ہونے کے باعث کپتانی برقرار رکھنے کے قائل نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔