لاہور(سٹاف رپورٹر) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس ہوا۔نامزد ملزمان کے زیرتفتیش مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیر ِ التواء کیسز کے چالانوں کی بروقت تکمیل کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے افسران کوکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائیگی: سی سی پی او
Oct 03, 2024