پولیس ملازمین سے ملاقات‘بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل :آئی جی پنجاب

لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  پولیس فورس  فیملی ہے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت سٹاف کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔  پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر کارکردگی حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپولیس ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نےپولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن