لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈی پی ایس سکول ماڈل ٹاؤن کے اساتذہ نے سکول کے پرنسپل اور بی او جی کے ممبران کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے بی او جی کے ممبران کی غلط پالیسیوں کے باعث سکول میں طلباء کے داخلے متاثر ہوئے ہیں۔ ممبر ابرار علی اور فاخر شاہ اپنی مرضی سے میرٹ کیخلاف بھرتیاں کر رہے ہیں۔ پرنسپل کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کر دی گئی ہے۔ اساتذہ نے اپنی تنخواہوں میں حکومتی اعلانات کے مطابق اضافہ نہ کرنے اور لیو انکیشمنٹ ختم کرنے ،سروس سٹرکچر تبدیل کرنے اور کئی اساتذہ کو شوکاز نوٹس اور متعدد اساتذہ کو معطل کرنے کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور وزیر اعلی مریم نواز اور وزیر تعلیم سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
ڈی پی ایس سکول ماڈل ٹاؤن اساتذہ کا احتجاج ،غلط پالیسیوں سے طلباء داخلے متاثر
Oct 03, 2024