ماسٹر ٹرینرز کیلئے 2 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا اہتمام ‘ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ 

Oct 03, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں ڈینگی کی کلینیکل مینجمنٹ کے عنوان پر ماسٹر ٹرینرز کی ریفریشر ٹریننگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹریننگ کا اہتمام عالمی ادارہ صحت اور ڈی ایگ نے کیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈی ایگ پروفیسر عمران، پروفیسر صومیہ اقتدار، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر جمشید و دیگر ماہرین کے علاوہ ماسٹر ٹرینرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ماسٹر ٹرینرز کیلئے 2 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا اہتمام کروانے پر ذمہ داران کو شاباش دیتے ہیں۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کے علاج و معالجہ کے دوران کلینیکل مینجمنٹ انتہائی اہم ہے۔

مزیدخبریں