پھول نگر (نامہ نگار)ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے تھانہ صدر پھولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او قصور کی آمد پر صرافاں بازار میں ہونیوالی ڈکیتی کی کروڑوں کی واردات کو ٹریس کرنے اور ڈاکوؤں کو کیفر کردار پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پھولنگر باسیوں نے ضلع بھر سے جرائم کے خاتمہ کیلئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی کارکردگی کو خوب سراہا ڈی پی او قصور نے کھلی کچہری میں شہریوں کی پولیس کے متعلق شکایات کو سنا ۔اور متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ۔
ڈی پی او قصور کی تھانہ صدر پھولنگر میں کھلی کچہری ‘ شہریوں کی شکایات سنیں
Oct 03, 2024