شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام نے مسلمانوں کو ایک وجود کی مثل قرار دیا ہے۔ جس طرح جسم کے کسی بھی حصے کو چوٹ پہنچے تو پورا وجود تکلیف محسوس کرتا ہے اسی طرح فلسطین مقبوضہ کشمیر برما اور لبنان کے مسلمانوں پر یہود وہنود کی جاری جارحیت کا درد پوری امت مسلمہ محسوس کر رہی ہے یہ وقت اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا ہے۔ پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔