حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے امیر جماعت اسلامی ملک شوکت پھلروان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھلسائوکی بیماری اور ناقص بیج کے باعث دھان کی فصل زبردست تباہی کا شکار ہوچکی ہے لیکن حکومت نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیاہے اور نہ ہی تحقیقاتی اداروں اور زرعی ماہرین نے بیماری کی تشخیص کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے ۔ کسانوں میں شدید اضطراب پایا جارہاہے ۔ جعلی بیج کے ڈیلرز کا سختی سے محاسبہ کیا جائے۔اور بیماری کی روک تھامل کے لئے زرعی ماہرین کو خصوصی ٹاسک دیا جائے۔