لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں10 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 140 روپے سے بڑھ کر 150روپے ہو گئی ہے۔ آٹا چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 3500 تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔
لاہور میں ایک کلو چکی آٹا 10 روپے مہنگا، قیمت 150 روپے ہو گئی
Oct 03, 2024