اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔ یہ ارکان قومی اسمبلی سال 2022-23ء کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ نااہل ہونے والے ارکان میں خرم دستگیر، محسن رانجھا، محمد علی، کمال الدین، ارسلان تاج سید، عمران علی، یار محمد رند اور دیگر شامل ہیں۔ گوشوارے جمع کروانے کے بعد سابق ارکان الیکشن لڑ سکیں گے۔