اسرائیل تنازع بڑھانیوالے اقدامات سے باز رہے: ایران کے میزائل حملوں کے بعد چین کی تنبیہ

Oct 03, 2024 | 10:13

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد چین نے بھی اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر چین گہری تشویش میں مبتلا ہے، مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔چینی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا لبنان میں داخل ہونا لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، فریق ممالک اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کریں، فریقین خصوصاً اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کرے اور  اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں