خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں جب کہ خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں۔دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ایران کا جواب زیادہ سخت اور طاقتور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں، خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کرکے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے، خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں، یورپی ممالک اور امریکا اسرائیل کے بڑھتے جرائم کو رکوائیں۔واضح رہے منگل کی روز ایران نے اسرائیل پر 400 کے قریب میزائل سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا یہ حملہ اسرائیل نے فلسطین مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حسب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن