کراچی: سرجانی میں تنخواہ لیکر آنے والے بھائیوں سے لوٹ مار، ڈاکوؤں نے ایک بھائی کو قتل کردیا

سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 2 بھائیوں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر ایک بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔


پولیس کے مطابق سرجانی سیکٹر 36 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سالہ فیصل زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔مقتول کے بھائی نے سہراب گوٹھ پر قائم ایدھی سردخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے واردات کی، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی رقم چھینی، موٹرسائیکل نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ہم کام سے واپس آرہے تھے اور ہماری جیب میں پورے مہینے کی تنخواہ تھی۔مقتول کے والد بشیر نے مزید بتایا کہ ملزمان نے دونوں بھائیوں سے 80 ہزار نقدی رقم لوٹی، 15 مددگار پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی لیکن وہ ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچے۔مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول ہیں۔

ای پیپر دی نیشن