وزیر اعلیٰ پنجاب کا  اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم

Oct 03, 2024 | 17:15

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا .جس میں روڈا پراجیکٹس کی تکمیل اور جاری پراجیکٹس پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس مریم نواز نے روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کیلئے اسپیشل پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری اور غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا۔اجلاس میں سی ای او روڈا عمران امین نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ کیا گیا، بین الاقوامی سطح کا روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، سی ای او روڈا عمران امین، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں