آپ پنجابی اور پٹھانوں کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں:فیصل واوڈا 

Oct 03, 2024 | 17:48

ویب ڈیسک

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں بلائیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سمٹ ہورہی ہے.غیر ملکی وزرائےاعظم آرہے ہیں. ان لوگوں کو دو پریشانیاں ہیں، سب سے پہلے پریشانی ہے کہ میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرادو، اب پانی سر سے گزررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزادی. غلامی سے نجات کی بات کررہے ہیں. بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں بلائیں. بانی پی ٹی آئی غریب پاکستانی بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیادا علی امین گنڈا پور آگ برسا رہا ہے. غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کی کال، ڈرامے بازی کی جارہی ہے. ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے غریب کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے. اسے مارکیٹ نہ کرنا حکومتی نااہلی ہے. بانی پی ٹی آئی کو پریشانی ہے کہ ملک پٹڑی پر چل رہا ہے. ایک جماعت گھناؤنے منصوبے پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پنجابی اور پٹھانوں کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں. پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں یہ اب اسی کام پر عمل پیرا ہیں. لاشوں کا انتظار کررہے ہیں اس دوران تیسرا بندہ فائدہ نہ اٹھالے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیض حمید سے متعلق بولنے پر تکالیف اٹھائی ہیں، خیبرپختونخوا کے وسائل احتجاج کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں. ریاست اور سیاست کی ایک حدود ہوتی ہے، بڑھکیں مارنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے. بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو آرمی چیف بنانا تھا. فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تھا اس وقت کہا تھا غلط کررہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میری پریس کانفرنس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو بچانا ہے، بدمعاشی اورغنڈہ گردی کی سیاست کرنی ہے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، مجھے اس مقام پر نہ لائیں کہ میں اپنے فون سے چیزیں سب کے سامنے رکھوں، پاکستان کی ترقی اور خود مختاری اب کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زندگی بھی خطرے میں ہے، آپ کہتے ہیں سیاسی کیس بنارہے ہیں، کیا 190 ملین کیس میرے باپ نے بنایا ہے؟ آپ جان کر غیر قانونی کام کرنے جارہے ہیں تاکہ حالات خراب ہوں. مینڈیٹ کی بات کریں تو 2018 میں ہم نے چوری کیا آج یہاں ہوگیا. سیاست میں چوری، کرپشن نارمل سی چیزہے. آج بھی کہہ رہا ہوں مروت اور لحاظ بہت ہوگیا. صورتحال اس نہج پرنہ لائیں کہ چیزیں آؤٹ آف کنٹرول ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھٹیا ویڈیوز کا میں قائل نہیں، میرے فون میں بہت بھری ہوئی ہیں. میں کوشش کررہا ہوں کہ قتل وغارت رک جائے. وقت پر پُرامن احتجاج کرنا آپ کا حق ہے. میرے گھر میت ہو اور آپ ڈھول باجے لائیں تو جوتے ہی کھائیں گے۔

مزیدخبریں