وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پولیو کا ہر نیا تشخیص ہونے والا کیس باعث تکلیف ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو پولیو کیس کی انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا. پولیو کا ہر نیا تشخیص ہونے والا کیس باعث تکلیف و تشویش ہوتا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دنیا ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے اور ہم پولیو سے نجات حاصل نہیں کر پارہے.والدین اپنے بچوں کو رضاکارانہ طور پر پولیو کے قطرے لازمی پلائیں. ای او سی اور محکمہ صحت پولیو کی خصوصی مہم شروع کرے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد پولیو کی گھر گھر مہم کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔