پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیراعظم

Oct 03, 2024 | 18:02

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتے ہیں، تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں مفاہمتی یادداشتوں کے وعدوں پر پورا اتریں گے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات بہترین ہیں. دونوں ممالک مل کر سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں. آزادی حاصل کرنے کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے جان کی قربانی دی. ایک دن آئے گا کشمیری آزادی حاصل کرلیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان نے ہمیشہ غزہ کے لوگوں کی حمایت کی۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے کہا کہ شاندار استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں. پاکستان کے ساتھ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے. دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں. سیمی کنڈکٹر کی صنعت کے حوالے سے ملائیشیا اہم مرکز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں.خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ملائیشین وزیراعظم نے اردو میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں