سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ 

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں .زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 15 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں .

یاد رہے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط وصول ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن