ترکی کی خاتون اول امینہ اردگان نے عالمی برادری سےاپیل کی ہےکہ پاکستان کےسیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئے۔

اسلام آباد میں انجمن ہلال احمرپاکستان  کےآفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےترک خاتون اول امنیہ اردگان نے کہا کہ ترکی نے متاثرین کے لئے ایک کروڑڈالرمختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے ریسکیواورامدادی کاموں کیلئے ترکی کے دو ہیلی کاپٹرز سرگرم عمل ہیں اورمتاثرین کو صحت کی سہولیات کیلئے دو فیلڈ ہسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے ٹرین کے ذریعہ پندرہ سوٹن امدادی سامان کوئٹہ پہنچ گیا ہے،ترکی متاثرین کی امداد جاری رکھے گا، ترک قوم پاکستان کی مدد کواحسان نہیں فرض سمجھتی ہے۔ اس موقع پرانجمن ہلال احمرکی قائممقام چیئرپرسن نیلوفربختیار نےکہا کہ ترکی ہرمشکل موقع پرپاکستان کی مدد کرتا رہا ہے،ان کا ادارہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں سرگرم عمل ہے اورتین لاکھ خاندانوں کورہائش اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ ترک انجمن ہلال احمرکے صدر مسٹرتکین بھی ترک خاتون اول کے ساتھ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن