چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی جبکہ چھتیس بدستورلاپتہ ہیں ۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق جنوب مغربی صوبے یونان میں دوروزقبل مٹی کا تودہ گرنے سے اکہتر افراد دب گئے تھے ۔حادثے کے باعث بوشان شہر کے مضافات میں واقع گاؤں کے کئی گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں ۔ مقامی حکام نے اب تک بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ چھتیس لاپتہ افراد کی تلاش کے لیےامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔   ایک ہزارسے زائد اہلکار کھدائی میں مصروف
ہیں اوراب تک چوبیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے کی بنیادی وجہ اس علاقے میں دس روز سے جاری شدید بارشیں ہیں ۔ یاد رہے کہ چین میں گزشتہ تین ماہ کے دوران شدید بارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن