احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی سہیل ضیاء بٹ کو تین سال کے لیے جیل بھیجنے کےاحکامات جاری کردئیے

سہیل ضیاء بٹ کو یہ سزا عدالت میں پیش نہ ہونے پر سن دوہزار میں سنائی گئی تھی۔ لاہور میں احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج محمد صادق نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا کوبحال کردیا ہے۔ سہیل ضیاء بٹ کا مؤقف سننے سے انکارکرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوچکا ہے، اب دلائل کی گنجائش نہیں۔ اس موقع پرسہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس یا سمن موصول نہیں ہوا تھا۔ ادھر سہیل ضیاء کے وکیل احتشام قادر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نیب کورٹ کے فیصلے کو آج ہی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن