رومین ڈیورس اس فلم میں ایلکس کا کردارنبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی ہیروین فرنچ سنگراورایکٹریس ونیسا پیراڈِس ہیں۔ فلم کی کہانی ایلکس کے گرد گھومتی ہے جسے ایک دولت مند آدمی یہ ٹارگٹ دیتا ہے کہ وہ اس کی بیٹی کو اس کے من پسند شخص سے شادی کرنے سے روکے،اوراس شادی کو رکوانے کے لیے ایلکس کو صرف دس دن دیئے جاتے ہیں ۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ کامیڈی سے بھرپور یہ فلم شائقین کو بہت پسند آئے گی۔ ہارٹ بریکردس ستمبرسےامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔