ملک ميں جاری حاليہ بارشوں سے کپاس کی پندرہ لاکھ سے زائد بيلز خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث رواں سال کپاس کا پيداواری ہدف حاصل نہيں ہوسکے گا ۔ پاکستان کاٹن جنرز ايسوسی ايشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق پنجاب اور سندھ ميں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ستمبر ميں مزيد بارشوں کی پيشگوئی کپاس کی فصل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہيں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عيد کی تعطيلات سے قبل سندھ اور پنجاب ميں کپاس کی قيمت پانچ ہزار آٹھ سو سے چھ ہزار روپے فی من ريکارڈ کی گئی تھی ۔ ماہرين کے مطابق پاکستان ميں زائد بارشوں کی توقعات پرعالمی سطح پر کپاس کی قيمتوں ميں اضافے کے امکانات ہيں۔