ملک ميں جاری حاليہ بارشوں کے باعث پياز کی اسی فيصد سے ذائد تيار فصل تباہ ہوگئی جس کے بعد گزشتہ ايک ہفتے کے دوران پياز کی فی من قيمت آٹھ سو روپے سے بڑھ کر چودہ سو روپے ہوگئی۔

Sep 03, 2011 | 12:32

سفیر یاؤ جنگ
انجمن ہول سيل منڈی کے صدر شاہ جہاں نے کہا کہ ملک ميں جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے ستمبر اوراکتوبرميں منڈی ميں آنے والی پياز کی اسی فيصد سےزائد تیار فصل تباہ ہوگئی۔ انکا کہنا ہے کہ سندھ میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث آئندہ دنوں ميں پيازکی قيمتوں ميں زبردست اضافے کا امکان ہے، انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پياز کی فصل اچھی ہونے کے باعث ہماری ايکسپورٹ ميں اضافہ ہوا تھا تاہم حاليہ بارشوں کی تباہی کی وجہ سے رواں برس پياز برآمد کرنے کے بجائے درآمد کرنا پڑے گا۔انکا مزيد کہنا تھا کہ اس وقت ہول سيل منڈی ميں پياز پندرہ روپے کلو سے بڑھ کر پینتیس روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
مزیدخبریں