مسلمان اللہ اور اس کے رسول کی اتباع اختےار کر لےں : قاری عبدالقیوم ظہیر

Sep 03, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کفار کی غلامی ترک کرکے اللہ اور اس کے رسول کریم کی اتباع کو اپنا مسکن بنالیں۔ عالم اسلام اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق کی فضاءقائم کرکے کفار کو شکست سے دو چار کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری عبدالقیوم ظہیر ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے ہنزہ بلاک جامع مسجد ریاض الجنة اہلحدیث علامہ اقبال ٹاﺅن کی وسیع و عریض گراﺅنڈ میں عیدالفطر کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری عبدالقیوم نے کہا آج وطن عزیز سیاستدانوں کے ملک دشمن فیصلوں کی بدولت بہت کڑے حالات سے گزر رہا ہے انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ سے لیکر کراچی تک آگ لگی ہوئی ہے لیکن جمہوریت کے ٹھیکیدار اپنی غلطیاں اور ناکامیوں کو تسلیم کرنے کیلئے ہر گز روا دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا وطن عزیز اور عوام کے مسائل اور ان کی مشکلات کا واحد حل پاکستان کے اندر اسلامی انقلاب اور اسلامی نفاذ کا عملاً نفاذ ہے امریکہ برطانیہ پاکستان کی داخلہ اور سیاستدانوں کی ناچاقیوں کے بدلے پاکستان کے قدرتی وسائل اور ایٹمی تنصیبات پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور اور اپنی روش نہ بدلی تو پاکستان کو بیرونی و اندرونی سطح پر بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مزیدخبریں