”الطاف حسین کی طبیعت اب بہتر ہے‘ چند دن میں گھر منتقل ہو جائیں گے“

کراچی (ریڈیو نیوز) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ چند روز میں گھر منتقل ہو جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم عاصم حسین‘ مولانا عبدالغفور حیدری‘ شاہ زین بگٹی‘ جسٹس (ر) ملک قیوم‘ ممتاز عالم دین سید محمد عون نقوی‘ مفتی نعیم‘ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیا سید ناظم علی نظامی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم‘ بزرگان دین کے صدقے اور کارکنوں‘ ماوں‘ بہنوں‘ بزرگوں‘ بچوں اور تمام خیرخواہوں کی دعاوں کی بدولت الطاف حسین کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن