مسلمان اور مسیحی مل کر انسانی عظمت و وقار جیسی اقدار اجاگر کریں: کارڈنیل توران

ویٹکن سٹی (پ ر) پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے صدر کارڈنیل جین لوئس توران نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ ویٹکن سٹی روم سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ”انسانی ذات کا روحانی پہلو“ کا موضوع چنا ہے جس پر مسلمان اور مسیحی سارا سال گہرائی کے ساتھ سوچ بچار کرتے ہوئے کام کر سکتے ہیں اور مادہ پرستی اور لادینیت جیسے چیلنجوں کا کس طرح مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور مسیحیوں کو مل کر انسانی عظمت و وقار آزادی اور حقوق جیسی اقدار کو اجاگر کرنا ہو گا۔ ہمیں ان انسانی و اخلاقی اقدار کو نوجوان نسل میں منتقل کرنا چاہئے تاکہ وہ باہمی تعلقات اور رہن سہن میں ان اقدار کو اپنی ذاتی زندگی کا حصہ بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے تشدد و جنونیت‘ دھمکی آمیز رویوں‘ نفرتوں اور کدورت آمیز مناظروں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن