مکرمی! مےں آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے جمہوری حکومت کی جانب سے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں رےکارڈ اضافے کے ”حکومتی بم“ جس سے پٹرول 7.77 ڈےزل 5.94 مٹی کا تےل 5.86 روپے لٹر مہنگا جبکہ سی اےن جی کی قےمت 7 روپے فی کلو اور اےل پی جی کی قےمت مےں 19روپے فی کلو اضافہ کردےا گےا ہے‘ اس حکومت مےں پٹرولےم مصنوعات مےں ہر ہفتے اور بجلی و گےس کی قےمتوں مےں روزانہ اضافہ ہوا ہے‘ دوسری جانب پےپلز پارٹی‘ مسلم لےگ ق‘ اے اےن پی‘ ایم کیو ایم کے ذمہ داران کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات‘ اشیائے خوردونوش‘ بجلی و گیس سی این جی‘ ایل پی جی گیس کی قےمتوں مےں اضافے پر ےہی ردعمل سامنے آتا ہے کہ اس سے عام آدمی کی زندگی پر اثر نہےں پڑے گا۔ وےسے تو مسلم لےگ ق، اے اےن پی، اےم کےو اےم حکمران اتحاد سے نکلنے کے کئی بار ڈرامے کر چکی ہےں لےکن اب ےہ ڈرامے بھی انہوں نے بند کر دئےے ہےں۔ عوام نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں مےں شامل افراد کو ووٹ دئےے ہےں تو وہ دےکھ لےں کہ جن لوگوں کو وہ جھولےاں بھر بھر کر ووٹ دے کر اقتدار مےں لائے ہےں اس اقتدار پرست ٹولے نے تو ان کو مہنگائی‘ بے روزگاری‘ لاقانونےت‘ عدم تحفظ‘ قتل و غارت گری کے تحفے دئےے ہےں کےا آئندہ بھی وہ ان کو ووٹ دےں گے؟ حکمران پارٹی کے عہدےداران ےہ کہہ کر عوام کا منہ چڑاتے ہےں کہ ”عدالت نے اےک کرپٹ ممبر کو فارغ کےا لےکن عوام نے اس کے مقابلے مےں دو کرپٹ ممبر اسمبلی مےں بھےج دئےے۔“ کےا ےہ روےہ باعث شرم نہےں ہے۔(چودھری فرحان شوکت ہنجرا0321-4291302)