بنگلور ٹیسٹ: ٹم ساﺅتھی نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لے آئے ‘244رنز کی برتری

Sep 03, 2012

بنگلور (نوائے وقت رپورٹ )نیوزی لینڈ کو دو سو چوالیس رنز کی برتری‘پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ٹیلر دوسری اننگز میں پینتیس رنز ہی بنا سکے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو بھارت پر دو سو چوالیس رنز برتری حاصل ہے جبکہ ایک وکٹ باقی ہے۔ کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں دو سو بتیس رنز بنائے تھے اور پٹیل اور بولٹ کریز پر موجود تھے۔ روی چندرن ایشون نے پانچ جبکہ پرگیان اوجھا اور امیش یادو نے دو، دو وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ترپن رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی۔ ٹم ساو¿تھی نے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی۔

مزیدخبریں