جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے نجی بجلی گھروں کوواجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ وزارت پانی وبجلی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ حکومت مسائل سے دوچارہے، واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی جائے، جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دئیے کہ اس سے قبل کئی بارمہلت دی گئی ہے مگر واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ جس پرعدالت نے وکیل پانی وبجلی کی جانب سے مہلت کی استدعا مستردکردی۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹریزپانی وبجلی اورخزانہ کورقوم کی عدم ادائیگی پربارہ ستمبرتک تحریری وضاحت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔