انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب سترہ ہزار چھ سو پینسٹھ میگاواٹ ، پیداوار تیرہ ہزار دو سو بانوے میگاواٹ جبکہ شارٹ فال ایک مرتبہ پھربڑھتا ہوا چارہزارتین سوتہترمیگاواٹ کی سطح پرپہنچ گیا ہے، جس کے بعد غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیا۔ بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔ حالیہ بارشوں کی بدولت دریاؤں میں پانی کی صورتحال بھی بہترہے جبکہ بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ پی ایس او کی جانب سے تیل کی مطلوبہ مقدار فراہم نہ ہونے کے باعث ہےاورپاورہاؤسزاپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا نہیں کررہے۔