ایم کیوایم کراچی کے تمام تاجروں کو بھتہ مافیا، پرچی مافیا سمیت جرائم پیشہ عناصرسے نجات دلانے کیلئے عملی کوششیں کررہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

Sep 03, 2012 | 20:16

سٹی رپورٹر

کراچی میں مقامی تاجروں اورصنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ کراچی کے لوگوں کے لیے مثبت کردارادا کیا، انہوں نے کہا کراچی میں امن وامان کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اورایم کیوایم تاجروں کوبھتہ مافیا سے نجات دلانے کے لیے کوشش کررہی ہے۔ اس موقع ایم کیوایم کے رہنما رضاہارون نے کہا کہ الطاف حسین شہر میں صنعت کاروں اور تاجروں کے اتحاد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں، اجلاس میں شریک تاجروں اورصنعتکاروں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کویقینی بنانے کی ضرورت ہے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحی ہونی چاہئے

مزیدخبریں