کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گرین نمبرز میں ہوا اور آغاز سے اختتام تک انڈیکس مثبت نمبرز میں ٹریڈ کرتا رہا۔پی ٹی سی ایل،اینگرو فوڈ اور اینگرو کارپوریشن سمیت ایک سو بہتر کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا اور انڈیکس سینتیس پوائنٹس بڑھ کر پندرہ ہزار چار سو اٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم انیس کروڑ چورانوے لاکھ شئیرز رہا،سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں ہوئے۔اسٹاک مارکیٹ میں نئے پراڈیکس ، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی خریداری نے اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کو برقرار رکھا۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی رہی اور ایل ایس پچیس انڈیکس اٹھارہ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ چار ہزار تینتالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں نوے کمپنیوں کے اڑتالیس لاکھ چھیالیس ہزار سات سو حصص کا کاروبار ہوا۔ اکتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اکیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اڑتیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی رہی۔
Sep 03, 2012 | 22:52