مکرمی! ضلع میانوالی پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہے یہاںپر صنعتوںکا فقدان ہے بے روزگاری عام ہے لیکن خدا کے فضل و کرم سے یہاں کے نونہال بے حد ذہین ہیں اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلباءاور طالبات ایف ایس سی کے امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور سینکڑوں طلبا و طالبات پنجاب کے مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے انکے غریب والدین کو ان کی بساط سے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہوں میانوالی شہر میں محکمہ زراعت کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ شہر کے وسط میں کافی عرصہ سے بے کار پڑا ہے۔ میری خادم اعلیٰ جناب میاں محمد شہبازشریف سے گزارش ہے کہ آپ اس جگہ زراعت کے رقبہ پر میڈیکل کالج کی منظوری کر کے تعمیر کرا دیں تو ضلع بھر کے علاوہ بھکر خوشاب تلہ گنگ چکوال کے طلباءو طالبات اس کالج سے مستفید ہو سکیں گے۔ (منجانب: سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی 0333-6830814)