پولیس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے فارموں کی ترسیل جاری

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے فارم ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ لاہور میں 1ہزار پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کی جائے گی ۔پولیس میں بھرتی کے درخواست فارم کا اجراء31اگست سے جاری ہے جبکہ 10ستمبر تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔درخواست گزار کی عمر کی حد 18سے 22سال تک اور تعلیم میٹرک ہونا لازمی ہے اور جوامیدوار لاہور کے رہائشی ہیں ان کے پاس لاہور کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔اس کے علاوہ 10فیصدکوٹہ ریٹائر ڈ فوجی جوانوں کے لیے اور 5فیصد اقلیتوں کے لئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن