کوئٹہ(اے این این) بلو چستان نیشنل پارٹی نے پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملے کے خلاف5ستمبر کو صوبے بھراحتجاجی مظاہر ے کرنے کا اعلان کردیا ۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے گھر پر حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں 5ستمبر بروز جمعرات احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔