ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس کی سماعت‘ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

کراچی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عزیز بلوچ‘ بابا لاڈلا‘ تاج محمد عرف تاجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دئیے گئے۔ عدالت نے دیگر مفرور ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے‘ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اخبارات میں اشتہارات دینے کے لئے مہلت مانگ لی۔ کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...