پشاور (نوائے وقت نیوز) الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کردیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ کیا ہے کہ اعتراض شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ پیپلز پارٹی کے سعید سردار حسن نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار نے 7 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔