اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا نے عالمی اقتصادی بحران کا مقابلہ کیا ہے اور گزشتہ ایک عشرے سے تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے تاہم خطے کے ممالک کو غربت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبومیں ہونے والے چھٹے تین روزہ اقتصادی سربراہ اجلاس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رواں سال ہونے والے اس سربراہ اجلاس میں 120 سے زائد اقتصادی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔