نئی دہلی + اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سابق سربراہ مرتضیٰٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 11 اگست کی تقریر کے حصول کبلئے نہرو لائبریری کو شاید عدالتی حکم نامہ چاہئے ہوگا۔ مرتضیٰ سولنگی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ 11 اگست کی تقریر واقعی نہرو لائبریری میں ہے یا نہیں مگر آو¿ٹ لک ایکسپریس کی جو خبر ہے اس میں جو نہرو لائبریری کے جو سربراہ ہیں ان کے ریمارکس خاصے منفی ہیں۔ مجھے لگتا ہے ان کو کسی اور کورٹ کے حکم کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں بابائے قوم اور فاﺅنڈر آف پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی رواداری پر یادگار تقریر آل انڈیا ریڈیو نے پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی۔ آل انڈیا ریڈیو نے پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وہ دو تقریریں دینے کی پیشکش کی ہے جو اس کے ریکارڈ میں موجود ہیں تاہم ان میں گیارہ اگست 1947ءکا وہ خطاب شامل نہیں ہے جسے حاصل کرنے کیلئے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے گذشتہ برس بھارتی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل لیلادھر مانڈلوئی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہم نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو مطلع کر دیا ہے کہ ہمیں اب وزارت خارجہ سے اجازت مل گئی ہے اور اب ہم یہ تقاریر انہیں دے سکتے ہیں۔ اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔ وہ جس طرح بھی چاہیں گے انہیں یہ ریکارڈنگ فراہم کر دی جائیں گی۔
سابق سربراہ / پی بی سی
قائداعظمؒ کی 11 اگست والی تقریر، نہرو لائبریری کو شاید عدالتی حکم نامہ چاہئے ہو گا: سابق سربراہ پاکستان براڈ کاسٹنگ
قائداعظمؒ کی 11 اگست والی تقریر، نہرو لائبریری کو شاید عدالتی حکم نامہ چاہئے ہو گا: سابق سربراہ پاکستان براڈ کاسٹنگ
Sep 03, 2013