اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ایبٹ آباد آپریشن کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی منظور کی گئی درخواست کی (آج) منگل کو سماعت کریگا۔ اس درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔ شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کا صدر آصف علی زرداری، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا کو پہلے سے علم تھا، حسین حقانی اور شجاع پاشا پہلے ہی ملک سے جاچکے ہیں۔ اب اگر صدر زرداری بھی ملک سے چلے گئے تو کیس رک جائے گا اس لیے عدالت صدر کو بیرون ملک جانے سے روکے۔ عدالت نے درخواست گزار کا مو¿قف سننے کے بعد صدر کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرکے وفاق کو نوٹس جاری کردیا گیا تھا۔
زرداری/درخواست